رمضان میں نیکیاں اور احسان


رمضان المبارک میں نیکیاں اور احسان کرنے کی فضیل



رمضان المبارک کی فضیلت کی وجہ سے اس میں نیکی، خیرات اور احسان کے کاموں کی بہت فضیلت ہے، ذیل میں ان میں سے چند ایکی کا تذکرہ کیا جاتا ہے:

(۱) صدقہ و خیرات:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

ترجمہ: "رمضان کی خیرات افضل خیرات ہے۔ " (سنن الترمذی و اسنادہ ضعیف)

اور فرمایا:

ترجمہ: "جو شخص کسی روزہ دار کو افطار کراتا ہے تو وہ روزے دار کا ثواب کم کئے بغیر اس کے برابر ثواب کا مستحق ہوگا۔ "(مسند احمد و سنن الترمذی و اسنادہ صحیح)


اور فرمایا:

ترجمہ: "جو شخص کھانے پینے کی کسی حلال چیز کے ساتھ کسی روزے دار کا افطار کراتا ہے تو سارا رمضان فرشتے اس کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں اور جبرائیل (علیہ السلام) اس کیلئے لیلۃ القدر میں دعا کرتے ہیں۔" (الطبرانی و ابو الشیخ)

اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیرات کرنے میں سب سے بڑھ کر سخی تھے اور رمضان المبارک میں جب جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بہت ہی سخاوت کرتے۔ (صحیح بخاری)

رات کا قیام:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

ترجمہ: "جو شخص ایمان کے ساتھ اور طلب ثواب کیلئے رمضان کا قیام کرتا ہے اس کے پہلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ " (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کی راتوں میں جاگتے تھے اور آخری دس راتوں میں اپنے اہل اور ہر چھوٹے بڑے کو جو نماز پڑھ سکتا تھا، بیدار کرتے تھے۔ (صحیح مسلم)

No comments:

Post a Comment